انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات  سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوں گے۔

02 دسمبر 2013 (22:06)
0


الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے اعلان کردہ تاریخوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات  سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوں گے۔
کمیشن نے اعلان کیا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول اس ماہ کی سات تاریخ کو جاری کر دیا جائے گا' کمیشن نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں ' بصورت دیگر کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات  آئندہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو جبکہ پنجاب میں آئندہ ماہ کی تیس تاریخ کوہوں گے ' کمیشن نے صوبوں سے کہا ہے کہ شیڈول کے اعلان سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔