سینیٹر زاہد نے کہا کہ اے این پی خیبر پختونخواہ حکومت کو گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی۔

02 دسمبر 2013 (20:13)
0


 عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنما سینٹر زاہد خان نے نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
وہ پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے کررہے تھے۔
سینیٹر زاہد نے کہا کہ اے این پی خیبر پختونخواہ حکومت کو گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی۔
پاکستان تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی روکنے کے لئے دھرنا دسویں روز بھی جاری رکھا۔
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب رنگ روڈ پر اور پشاور اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر احتجاجی کیمپ قائم کر دئیے ہیں۔
وہ گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور اگر کسی کنٹینر میں نیٹو کی رسد موجود ہو تو اسے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔