انہوں نے اسلام آباد میں لبنان کی سفیر مونا عدنان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ' تجارتی ' توانائی اور دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی اب بھی خاصی گنجائش موجود ہے۔

02 دسمبر 2013 (20:15)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں لبنان کی سفیر مونا عدنان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ' تجارتی ' توانائی اور دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی اب بھی خاصی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن لبنان کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
لبنان کے سفیر نے کہا کہ لبنان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بھی فروغ دینا چاہتا ہے۔


صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لئے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔
وہ ایوان صنعت وتجارت راولپنڈی کے وفد سے اسلام آباد میں باتیں کر رہے تھے۔
وفد کے ارکان نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ پیکیج کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔