پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہیں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

02 دسمبر 2013 (17:49)
0


جنرل راحیل شریف نے پیر کو باضابطہ طور پر چیف آف آرمی سٹاف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہیں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آرمی چیف نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور پرنسپل سٹاف افسروں سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
جنرل راحیل شریف نے گزشتہ جمعے کو پاک فوج کے پندرہویں سربراہ کی حیثیت سے فوج کی کمان سنبھالی تھی۔