وزیر خزانہ اسحق ڈار نے سٹیٹ بنک کو ہدایت کی  ہے کہ بنکوںمیں ڈالروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

02 دسمبر 2013 (15:34)
0

انہوں نے یہ ہدایات ایکسچینج کمپنیوں اور شیڈول بنکوں میں ڈالروں کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ شرح تبادلہ پر حالیہ دباؤ بنکوں اور اوپن مارکیٹ میں زیادہ شرح منافع کی بڑی وجہ ڈالر کی قلت ہے۔

سٹیٹ بنک کے حکام نے وزیر خزانہ کو یقین دلایا ہے کہ اب مارکیٹ میں ڈالروں کی کوئی قلت نہیں ہو گی۔