راولپنڈی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

02 دسمبر 2013 (09:55)
0

بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ہالینڈ نے گوادر فش ہاربر کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے فروغ کیلئے بندر گاہ بحری جہازوں کے موجودہ بیڑے میں توسیع کا منصوبہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو اپنے کاروبار کے فروغ کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔

انہوں نے کراچی میں موجود میرین اکیڈمی کو ایک مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا تاکہ غیر ملکی طلبا ء کی ترغیب کے علاوہ اس شعبے میں متعلقہ افسران اور نئے افراد کوتربیت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔