وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی پالیسی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے فوراً بعد نافذ کردی جائے گی۔

02 دسمبر 2013 (09:50)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی قومی حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ اندرونی سلامتی کو مضبوط بنایا جاسکے اور اس سلسلے میں اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی میں تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کرنا شہروں میں سکیورٹی کے نئے نظام کی تنصیب اورچاروں صوبوں میں تیزرفتار ٹاسک فورس کا قیام شامل ہے۔