ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔

02 دسمبر 2013 (20:53)
0


پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے نزدیک کالا شاہ کاکو کے مقام پر تیرہ ہزار ایکڑز اراضی پر شہر ملبوسات قائم کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر کے روز لاہور میں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا موسم سرما میں ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی کیلئے تمام امکانات کا جائزہ لے گی۔
انہوں نے کہا حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
بعد میں زندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زیادہ کا چیک پیش کیا۔
محمد شہباز شریف نے عطیات دینے والوں کے انسانی خدمت کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ افراد ضرورت کی اس کی گھڑی میں اپنے بلوچ بھائیوں کو نہیں بھولے۔