پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کے درجے کے حصول کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

02 دسمبر 2013 (10:14)
0

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے حصول کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور یورپی یونین کے پارلیمانی اجلاس میں پاکستان کو باضابطہ طور پر درجہ دے دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستانی مصنوعات کو کسی ڈیوٹی کے بغیر یورپی منڈیوں میں رسائی حاصل ہوجائے گی۔