انجیلا کیرنی نے کہا کہ پاکستان میں44 فیصد بچے خشک دودھ کے استعمال سے سست نشوونما کا شکار ہیں۔

یونیسیف کی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت
02 اگست 2017 (20:10)
0

بچوں کی ہنگامی امداد کے بارے میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارے کی پاکستان میں نمائندہ انجیلا کیرنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں44 فیصد بچے خشک دودھ کے استعمال سے سست نشوونما کا شکار ہیں۔

یہ بات انہوں نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان نے کہا کہ مارکیٹنگ کی عالمی عدالت نے دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے خشک دودھ کی تشہیر ممنوع کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیسف بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی چھ تک ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انجیلا کیرنی نے تمام شراکت داروں کی طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔