Friday, 29 March 2024, 05:00:29 am
مشیرخزانہ کاغیرضروری درآمدات کم کرنےکیلئےموثر پالیسی اقدامات پرزور
December 02, 2021

مشیرخزانہ شوکت ترین نے پرتعیش اشیاء کی غیرضروری درآمدات کم کرنے کیلئے موثر پالیسی اقدامات پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تجارت کے توازن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ کے درآمدی بل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ خصوصی طور پر توانائی، اسٹیل اور صنعتی خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ سے درآمدی بل پر دباؤ پڑا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں اشیائے خوردونوش، فرنس آئل اور ویکسین کی درآمد کم ہوگی جس سے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں تجارتی بل پر دباؤ میں نمایاں کمی ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.