Thursday, 18 April 2024, 10:25:33 am
اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں غلامی کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،حریت کانفرنس
December 02, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے مقبوضہ علاقے بالخصوص وادی کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قائم کیے گئے خوف و دہشت کے ماحول کی شدید مذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے جمعرات کو غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے سلسلے میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جدید دور کی غلامی ختم کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔بیان میں کہا گیا کہ کالے قوانین کے تحت حاصل بے لگام اختیارات کی وجہ سے بھارتی فوجی کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جو بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیویارک میں قائم’’ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ‘‘نے ایک ٹویٹ میں کشمیری صحافی سجاد گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جنہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکام اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پر ہراساں کر رہے ہیں۔ تنظیم نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ سجاد گل کے خلاف الزامات واپس لیں اور انہیں بلا روک ٹوک اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی اجازت دیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.