Tuesday, 16 April 2024, 10:47:59 pm
عمرعبداللہ کی 5اگست 2019ء کےیکطرفہ فیصلوں پربی جےپی پرتنقید
December 02, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پانچ اگست 2019ء کے یکطرفہ فیصلوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کے اعلان کردہ تمام وعدے ہوا میں تحلیل ہو کر رہ گئے ہیں اور خطے کی صورتحال مودی حکومت کے دعووں کے برعکس ہے۔جموں ریجن کے ضلع ڈوڈہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیروز گاری اور مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح اور انتظامی جمود سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے دعوے کھوکھلے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.