Thursday, 25 April 2024, 12:29:32 pm
سردار مسعود کی کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پرسعودی عرب کی تعریف
December 02, 2020

File Photo

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کشمیر پر پا کستان کے موقف کی مسلسل حمایت پرسعودی عرب کی تعریف کی۔

امریکہ میں قائم مسلم نیٹ ورک ٹی وی اورسعودی اخبارعرب نیوزکوالگ الگ انٹرویو میں انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے کشمیرپرپاکستان کے موقف کی حمایت سے دستبرداری کے تاثر کو مسترد کردیا۔مسعودخان نے نائیجرمیں اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے حالیہ اجلاس میں کہاکہ سعودی عرب نے تنازع پراپنے موقف کی مضبوط اندازمیں وضاحت کی ہے اوراس کو عالمی سطح پر بھی اجاگر کرنے میں مدد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہاکہ تنازعہ کشمیرحل کئے بغیرجنوبی ایشیاء میں امن وسلامتی ممکن نہیں۔آزادجموں وکشمیر کے صدرنے کہاکہ شہزادہ فیصل کابیان زیادہ اہم ہے کیونکہ اس وقت سعودی عرب اوآئی سی کاموجودہ سربراہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.