خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے کے ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ بدھ کے روز پشاور میں وزیراعلی محمود خان کی صدارت میں ضم شدہ ضلعوں کی ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران کیاگیا ۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان کے ضلع کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے اٹھائیس ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔