Wednesday, 24 April 2024, 02:38:43 pm
موثر قانون سازی سے عوام کے سیاسی و سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،فردوس
December 02, 2020

اطلاعات کے بارے میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کے شہری، سیاسی وسماجی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کے ہمراہ لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلی عام آدمی کی بہتری کیلئے قانون سازی کا وژن رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن رکھنے کے باوجود زیادہ سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایوان نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں 68اہم بلز اور 33آرڈیننس منظور کئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے 1950 کے شوگر کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کی تاکہ شوگر مافیہ کی جانب سے کسانوں کے استحصال کو روکا جاسکے۔راجہ بشارت نے کہا کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے لئے صوبے بھر میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.