Saturday, 20 April 2024, 05:19:11 pm
جوبائیڈن کا چین کیساتھ تجارتی معاہدہ فوری منسوخ نہ کرنے کا عندیہ
December 02, 2020

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ڈونلڈٹرمپ کے تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو فوری منسوخ نہیں کریںگے اور نہ ہی چین کی برآمدات پر محصولات ختم کرنے کے اقدامات کرینگے۔یہ بات انہوں نے ٹائمز کے کالم نگار تھامس فرائیڈ مین کو ایک انٹرویو میں کہی۔اس سال طے پانے والے معاہدے کے پہلے مرحلے میں چین نے اتفاق کیا تھا کہ وہ 2020اور 2021 تک کم از کم 200ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدے گا۔ایران کے بارے میں بائیڈن نے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی تو وہ پابندیاں ہٹا دیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.