Thursday, 28 March 2024, 11:51:09 pm
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سوتی دھاگے پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری
December 02, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اگلے سال تیس جون تک سوتی دھاگہ کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد کپاس کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کو ٹیکنیکل سپلائی گرانٹ کے ذریعے منظوری بھی دی جو گیس کے واجبات فنڈز کی فراہمی کی ادائیگی کے استعمال ہوگی۔اجلاس میں پی پی ایل کی بناری دریافت سے 9.5 ملین مکعب فٹ گیس سوئی سدرن کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی اور پی پی ایل کے ہدف دس سے سوئی سدرن گیس فراہمی کی منظوری دی۔ای سی سی نے لاجسٹکس کمیٹی کو ہدایت کی کہ دیگر برآمدات کو متاثر کیئے بغیر گندم اور چینی پرمشتمل جہازوں کی لنگر اندازی کویقینی بنایاجائے۔کمیٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ اینڈ ججز ریزیڈنسیز کیلئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.