Sunday, 15 December 2019, 06:31:20 pm
پاکستان نے نئی دہلی میں جاپان ، بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان پر عائد کئے گئے الزام کو مسترد کر دیا
December 02, 2019

فائل فوٹو

پاکستان نے رواں سال 30نومبر کو نئی دہلی میں جاری کئے گئے جاپان بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان پرعائد کئے گئے الزام کومسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پیر کے روز اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پر الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کی دشمنی اور سرحد پار دہشت گردی کے بارے میں اس کی مذموم مہم سے دنیا بخوبی آگاہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دیگر چیزوں کے علاوہ یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی دیرینہ کوشش ہے۔