Sunday, 15 December 2019, 05:34:27 pm
وزیراعظم کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں آئی آر ڈبلیو کے کردار کی تعریف
December 03, 2019

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اسلامک ریلیف ورلڈ وائیڈ کے کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلامک ریلیف ورلڈ وائیڈ کے چیف ایگزیکٹو Naser Haghamed سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں بالخصوص صحت، قدرتی آفات کے بعد کی صورتحال قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے، پانی اور نکاسی آب، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں آئی آر ڈبلیو کی خدمات کو سراہا۔