وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں تیرہ پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم نے پیر کی رات اپنے ایک تعزیتی پیغام میں اس سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔