Sunday, 15 December 2019, 05:27:38 pm
بھارت کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے،سابق بھارتی وزیرخزانہ
December 02, 2019

فائل فوٹو

بھارت کے سابق وزیرخزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے اور طلب ورسد میں فرق بڑھتا جارہاہے۔

نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت یہ کہہ کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے کہ شرح نمو اگلی سہ ماہی میں بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت کی دوسری سہ ماہی کی شرح نمو 4.5 فیصد پر آگئی ہے جو چھ سال میں کم ترین سطح پر ہے۔