Sunday, 15 December 2019, 05:30:59 pm
اردن کی آتشزدگی واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے تعاون کی یقین دہانی
December 02, 2019

اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایمن سفادی نے آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔