Saturday, 20 April 2024, 03:17:18 pm
اقوام متحدہ کاعالمی برادری پر قدرتی نظام کی تباہ کاریوں کاسلسلہ بند کرنے پر زور
December 02, 2019

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ قدرتی نظام کی تباہ کاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورموسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مزید پختہ سیاسی عزم کامظاہرہ کیاجائے۔میڈرڈ میں دوہفتے جاری رہنے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاکہ عالمی برادری کو تیل وگیس کی تلاش کے لئے زمین میں کھدائی اور ڈرلنگ کاسلسلہ بند کرنا چاہیے اور قابل تجدید توانائی کے وسیع ترممکنہ امکانات سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں متعددممالک اپنے وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.