Saturday, 20 April 2024, 10:05:04 am
پاکستان اور بھارت دوطرفہ تعلقات بہتر بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتے:تجزیہ کار
December 02, 2018

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ تعلقات بہتر بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنا دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی سمت انتہائی اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اچھے تعلقات کے قیام کی راہ میں مشکلات پیدا کررہے ہیں اور بھارتی ذرائع ابلاغ بھی مذموم مقاصد کیلئے اپنے عوام میں پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون سے عالمی سطح پر اس کا تشخص متاثر ہورہا ہے۔تجزیہ کاروں میں نیلوفرسہروردی، ڈاکٹر اے زیڈہلالی، ریٹائرڈ بریگیڈئیر ٹیپوسلطان اور ڈاکٹر محمد خان شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.