Sunday, 20 January 2019, 05:38:49 pm
چودھری غلام عباس نے اپنی زندگی تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے وقف کر دی،راجہ فاروق
December 02, 2018

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ممتاز کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس نے کشمیر کی تحریک آزادی کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اپنی پوری زندگی اس مقصد کیلئے وقف کردی۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز مظفرآباد میں چوہدری غلام عباس کی 51 ویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور دلی طور پر ریاست کے پاکستان سے الحاق کی حمایت کی اور اس نصب العین سے وابستہ رہے۔