Friday, 29 March 2024, 12:11:49 pm
معاشرے کےمختلف طبقات نےوزیراعظم کےدورہ گلگت کوعلاقےکی ترقی کیلئےمثبت قدم قراردیدیا
November 02, 2019

گلگت بلتستان میں معاشرے کے مختلف طبقات نے وزیراعظم عمران خان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی کیلئے ایک مثبت قدم قراردیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ خراب موسم کے باوجود وزیراعظم نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جو کہ وزیراعظم کی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ وابستگی کی علامت ہے ۔پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات اکبرحسین اکبر نے کہاکہ دورے کے دوران وزیراعظم نے چھوٹے بجلی گھروں کے منصوبوں کے قیام سمیت علاقے میں فوڈ پروسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کیلئے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.