Friday, 15 November 2019, 07:22:18 am
حکومت غریبوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے:گورنربلوچستان
November 02, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اﷲ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے غریب عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے ۔وہ آج کوئٹہ میں گردن اور سر کی جراحت کے بارے میں 29 ویں قومی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے ۔گورنر نے کہاکہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد سے ڈاکٹروں اور سرجنز کو پیشہ وار مہارتوں، جدید سائنسی علوم کے حصول اور مریضوں کی خدمت کے مواقع کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔امریکہ ، انگلینڈ اور مصر سے بھی سینئر ڈاکٹروں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔