Friday, 15 November 2019, 07:23:21 am
گورنر سندھ نے کراچی میں امن کی بحالی میں سندھ رینجر کے کردار کو سراہا
November 02, 2019

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کراچی میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کراچی میں رینجرز کے تربیتی مرکز اور سکول میں ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پورے صوبے میں امن کی بحالی سے رینجرز کی کوششوں کی واضح طور پر عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اہم کردار کی بدولت امن کی بحالی کے بعد شہرمیں اقتصادی اور تجارتی استحکام حاصل ہوا ہے۔

گورنر نے کہا کہ کراچی میں عالمی تجارتی وفود اور کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن کے قیام میں رینجرز کی کوششوں کی عکاس ہے۔