Friday, 19 April 2024, 06:24:08 am
چین پاکستان اقتصادی راہداری خوشحالی کادروازہ ہے، تجزیہ کار
November 02, 2018

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خوشحالی کادروازہ ہے۔

یہ بات ڈاکٹرمحمدخان، ڈاکٹرنورفاطمہ، ڈاکٹررشید احمدخان، حسن دائود، صداقت عباسی اور یاسرمسعودنے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک ایک بڑامنصوبہ ہے جو حکومت کوبراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متوجہ کرنے کاسنہری موقع فراہم کرتاہے۔

تجزیہ کاروں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تذویراتی روابط بڑھانے کا خواہشمندہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی زرعی پیداواربڑھانے میں اہم کرداراداکریگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.