Wednesday, 16 October 2024, 09:01:42 am
 
وزیرداخلہ کا ایس سی او اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
October 02, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی کے زیرصدارت آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے لئے سکیورٹی سمیت دوسرے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر جامع حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ایک لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیلئے پاک فوج، رینجرز ، ایف سی اور پنجاب پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔