Wednesday, 16 October 2024, 09:51:27 am
 
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بحری شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخظ
October 02, 2024

پاکستان اور ڈنمارک نے بحری شعبے میں تعاون کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے حکومت پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔

ڈنمارک کی شپنگ کمپنی مرسک سمندری شعبے میں تقریباً دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر تجارت جام کمال اوروفاقی وزیر صنعت رانا تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔