Thursday, 25 April 2024, 04:21:17 pm
کراچی سے پشاور ٹرین سروس بحال کردی گئی
October 02, 2022

File Photo

پاکستان ریلوے نے پانچ ہفتے بعد اپنی ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور رحمان بابا ایکسپریس آج (اتوار) صبح کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی۔رحمان بابا ایکسپریس میں مجموعی طور پر ایک ہزار پانچ سو مسافر سوار ہیں۔گاڑیوں کی آمدورفت کی بتدریج بحالی کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے لائنوں سے سیلابی پانی اترنے اور ریلوے لائنوں کی ضروری مرمت کے جائزے کے بعد ایک اجلاس میں کیا گیا۔گاڑیوں کی آمدورفت حالیہ مہینوں میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث ریلوے لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث معطل کردی گئی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.