Friday, 19 April 2024, 08:48:19 am
گلگت بلتستان زکوٰۃ کونسل کی رواں مالی سال کےلئے12کروڑروپےسےزائدکےفنڈ کی منظوری
October 02, 2019

 گلگت بلتستان زکوۃ کونسل نے رواں مالی سال کے لئے بارہ کروڑ روپے سے زائد کے زکوۃ فنڈ کی منظوری دی ہے۔

 یہ منظوری گلگت میں چیف سیکرٹری محمد خرم آغا کی زیر صدارت کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔

 اجلاس میں زکوۃ کونسل کے تمام ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں اس سال دسمبر سے پہلے مستحق افراد میں چھ کروڑ روپے تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.