Tuesday, 10 December 2019, 03:15:44 pm
تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
September 02, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ پولیس کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

وہ پنجاب پولیس کی اصلاحات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پیر کے روز لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے بھی اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ستر سال پرانے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی اطلات و نشیرات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے بھی ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صنعتی زونز کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔