Tuesday, 10 December 2019, 04:36:25 pm
پاکستان عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ موثر انداز میں لڑرہا ہے، سردار مسعود خان
September 02, 2019

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ موثر انداز میں لڑرہا ہے ۔

پیر کے روز تیسرے پہر لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن پسند دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہوکر کارروائی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کو بھارت کاحصہ بنانے کی کوئی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔