Friday, 20 September 2019, 10:15:13 am
وزیرمنصوبہ بندی،وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا کینجھر جھیل کے فور منصوبے کا دورہ
September 02, 2019

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر خسرو بختیار ' وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل نے پیر کے روز ٹھٹھہ میں کینچھرکی جھیل کے فور منصوبے کا دورہ کیا ۔وفاقی وزیر کو بتایاگیا کہ اس منصوبے کا ستر فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیاگیا ہے اور تکمیل پراس سے کراچی کو یومیہ چھیاسٹھ کروڑ گیلن پانی فراہم ہوگا ۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہاکہ عالمی بنک نے منصوبے کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا ۔