Thursday, 25 April 2024, 05:33:16 pm
یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے اجلاس میں آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا
September 02, 2019

آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان آج (پیر) خارجہ امور کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

آزاد جموں کشمیر حکومت کے ایک اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔برطانیہ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خارجہ امور کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے اس فیصلے کو سراہا کہ متعلقہ کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر بدستور زیر التوا ہے جسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.