Friday, 26 April 2024, 01:53:53 am
ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز سجاد پرویز کی پہلی کتاب بائیس لوگ شائع
August 02, 2021

ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز سجاد پرویز کی پہلی کتاب بائیس لوگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شائع کر دیا ہے۔ سجاد پرویز نے گزشتہ دو عشروں کے دوران ریڈیو پاکستان کیلئے یہ تمام انٹرویوز کیے تھے جو اب ریڈیو پاکستان کی آرکائیو کا حصہ ہے۔ تصاویر پر مبنی رنگین کتاب میں بائیس مشہور قومی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔ان میں ڈاکٹر آصف فرخی، آصف نورانی، پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ، افتخار عارف ، امین گل جی ، امتیاز حسین ، انور مقصود ، اے حمید ، پٹھانے خان، رضا علی عابدی، زاہدہ حنا ، زہرہ نگاہ ، سلیمہ ہاشمی ، شکیل عادل زادہ ، ضیا محی الدین ، عبد اللہ حسین ، عقیل عباس جعفری ، فہمیدہ ریاض ، مسرت کلانچوی، کارٹونیسٹ میکسم، نصرت فتح علی خان ، اور وجاہت مسعود شامل ہیں۔ اس کتاب کی اشاعت کے پورے منصوبے کی نگرانی اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب(تمغہ امتیاز) نے کی جنہوں نے کتاب بائیس لوگ کی اشاعت کو یونیورسٹی کی تاریخ میں منفرد قرار دیا اور اُمید ظاہر کی کہ ادبا و شعرا اور ملک کی مختلف جامعات کے فن ، ادب اور صحافت کے شعبوں کے طلبا کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوگی۔انہوں نے ملک کے سب سے دیرینہ اور بڑے ادارے کی حیثیت سے تعلیم ، تفریح اور معلومات کی فراہمی پر ریڈیو پاکستان کی خدمات کی تعریف کی۔ ممتاز کالم نگار اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے اس کتاب کو اُردو ادب میں رجحان ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماضی میں ایسے اچھوتے موضوعات پر بہت کم کتب لکھی گئیں۔ملک کے معروف اُردو ڈائجسٹ "سب رنگ"کے ایڈیٹراور سنیئرمصنف نے کتاب "بائیس لوگ"کو اُردو زبان میں ملک کی پہلی COFFEEٹیبل بک قرار دیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.