Thursday, 25 April 2024, 01:00:04 am

مزید خبریں

 
پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا بھر میں پرزورانداز میں آواز اٹھائی
August 02, 2021

فائل فوٹو

پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا بھر میں پرزورانداز میں آواز اٹھائی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ نصب العین کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کررہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہرعالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز اٹھانے کیلئے خودکشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا جبکہ پاکستان گزشتہ سات عشروں سے زائد عرصے سے تنازع کشمیر کوہرعالمی فورم پر اٹھارہا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانے پر جاری قتل وغارت کے خاتمے کیلئے عالمی برادری پربارہا زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے ۔رپورٹ کے مطابق تحریک آزادی کیلئے پاکستان کی حمایت بھارتی جبرواستبداد کے سامنے سینہ سپر کشمیریوں کیلئے نہایت حوصلہ افزا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.