Thursday, 25 April 2024, 12:53:14 pm
حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
August 02, 2021

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کررہی ہے اور وہ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں

پیر کے روز پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات میں انہوں نے کہاکہ حکومت سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں سعودی عرب کا تعاون قابل تعریف ہے ۔سعودی عرب کے سفیر نے سماجی بہبود اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو بھائیوں کی طرح حمایت کی ہے اور دوطرفہ مفاد کے مختلف امور میں ہم آہنگی اور تعاون جاری ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.