Thursday, 25 April 2024, 09:49:01 am
بھارتی حزب اختلاف کی پارلیمان کا تقدس پامال کرنے پربی جے پی حکومت کی مذمت
August 02, 2021

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمان نے بحث کے بغیر قوانین کی جلد بازی میں منظوری اور پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی مذمت کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں مغربی بنگال سے رکن پارلیمان ڈیریک اور برین نے کہا کہ حکومت کے جاری پارلیمانی اجلاس کے دوران بارہ بل متعارف کرائے اور انہیں حزب اختلاف کو بحث کیلئے وقت دیئے بغیر سات منٹ سے بھی کم وقت میں منظور کر لیا گیا۔حزب اختلاف کی جماعتوں نے مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے متعدد بار اہم مسائل پر پارلیمان میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔جن میں PEGASUS فون ہیکنگ کے الزامات، متنازعہ زرعی قوانین اور قانون ساز ادارے کی طرف سے متعارف کرائے گئے دوسرے بل شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.