Thursday, 25 April 2024, 11:10:25 am
افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، اشرف غنی
August 02, 2021

فائل فوٹو

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اچانک اور عجلت میں اپنی فوج کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے آج افغان پارلیمنٹ میں اپنا سکیورٹی منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال آئندہ چھ ماہ میں ٹھیک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔صدر نے کہا کہ وہ عوام کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔افغان صدر کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اشرف غنی کے سکیورٹی منصوبے کی مکمل حمایت کی گئی۔ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ خواتین سمیت سب لوگوں کے حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے پرزور حامی ہیں اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.