Saturday, 20 April 2024, 07:50:39 pm

مزید خبریں

 
گزشتہ ایک سال سے انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا
August 02, 2020

فائل فوٹو

 مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مودی کی زیرقیادت فاشسٹ بھارتی حکومت نے جب گزشتہ سال 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا تو اس نے مقبوضہ علاقے میں مواصلاتی نظام مکمل طورپر معطل کردیاتھا۔

 کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاو  کو روکنے کے نام پرآج بھی لاک ڈاون جاری ہے اور وادی کے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹرز مریضوں کا آن لائن علاج نہیں کرسکتے کیونکہ گزشتہ ایک سال سے 4 جی انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.