Wednesday, 11 December 2019, 04:42:26 am
پاک بحریہ کی 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب
August 02, 2019

پاک بحریہ کی 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب بلوچستان کے علاقے Ormara میں ہوئی۔کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض گیلانی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔یہ بٹالین اہم ساحلی تنصیبات کے زمین سے فضائی دفاع کیلئے منوڑا ،کراچی میں تقریبا ایک عشرہ قبل قائم کی گئی تھی۔بٹالین کو آپریشنل اہداف پورے کرنے کیلئے اب مستقل مقام Ormara میں تعینات کیا گیا ہے۔بٹالین جدید فضائی دفاعی ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔فضائی دفاعی بٹالین کی Ormara منتقلی سے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سمیت مغربی حدود میں ذمہ داریوں کیلئے دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔