Saturday, 20 April 2024, 09:02:33 am
تحریک انصاف کے وعدے کےمطابق جنوبی پنجاب کےصوبےکےقیام کاخواب پورا ہونےجارہاہے:شاہ محمود
July 02, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کاخواب پورا ہونے  جارہاہے جس کا پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشورمیں وعدہ کیاتھا۔

انہوں نے آج ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس کی تقرری کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے  دونوں افسروں سے بات چیت کی ہے او ر وہ اپناعہدہ سنبھالنے کے لئے تیارہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں افسرلوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ملتان اور بہاولپورمیں اپنے دفاترقائم کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو اپنے ہرکا م کے لئے اب لاہورنہیں جانا پڑیگا کیونکہ پولیس اورانتظامیہ سے متعلق امورملتان اوربہاولپورمیں حل کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.