Friday, 19 April 2024, 07:44:18 am
ٓمقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی بھارتی کوششیں کشمیری عوام کےلئےکسی صورت قبول نہیں:میرواعظ
July 02, 2020

مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں کشمیری عوام کےلئے کسی صورت قبول نہیں ۔

 فورم نے ایک بیان میں کہا کہ 1947 سے لے کر اب تک جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اگست 2019 میں اس حوالے سے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کےلئے غیرمقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا عمل بند کرے۔

 بیان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فورم کے اس بنیادی موقف کا اعادہ کیاگیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق پرامن طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.