Thursday, 19 September 2019, 08:29:30 pm

مزید خبریں

 
تجزیہ کاروں نے حکومت کی طرف سے حج پالیسی 2019اور سینئرسٹیزن بل 2019کی منظوری کو سراہا
July 02, 2019

تجزیہ کاروں نے تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے حج پالیسی 2019اور سینئر سٹیزن بل 2019کی منظوری کو سراہا ہے۔

انہوں نے منگل کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون اور انتظامی اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم لوگوں کو اپنے اثاثے درج کرانے کیلئے بہترین موقع ہے۔

تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر دوست محمد، جنید اکبر اور ارشد محمود شامل تھے۔