Monday, 13 July 2020, 09:15:43 am
ملک میں موسم گرم اور خشک رہے گا
June 02, 2020

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورا ن ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی حصوں میں گرم رہے گا۔

تاہم پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جبکہ سندھ میں بھی چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج (منگل) صبح ریکارڈکیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 19 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 18
کراچی 30
پشاور 23
کوئٹہ 21
گلگت 17
مری 13
اور مظفر آباد 15ڈگری سینٹی گریڈ
(این این آر، وہاج بشیر)