Friday, 29 March 2024, 04:22:06 pm
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کا مستقبل خطے میں دیرینہ تنازعات کے حل میں مضمرہے:آرمی چیف
June 02, 2020

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے۔

وہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میںفیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔آرمی چیف نے کہا کہ تربیت یافتہ اورپیشہ وارانہ طور پر با صلاحیت فوج امن کی ضامن ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کا مستقبل خطے میں دیرینہ تنازعات کے حل میں مضمرہے۔بری فوج کے سربراہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ دور حاضر کے مسائل سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارتوں کے حصول اور خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے پر توجہ مرکوز رکھیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے پھیلائو کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج دوسرے ملکی ادارں کے ساتھ مل کر لوگوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف اجتماعی قومی کوششوںسے ہی پاکستان کو ترقی و خوشحال کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.